مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے شمالی کوریا نے عالمی پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس نے8 سوکلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے شمال مغربی شہر سکچوں میں علی الصبح 5 بجکر 55 منٹ پر سمندر میں بیلسٹک میزائل فائر کیا جو 800 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ کامیاب تجربہ کے 20 منٹ کے وقفے سے ایک اور بیلسٹک میزائل سمندر میں فائر کیا گیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ روڈونگ میزائل ایک گاڑی کی مدد سے سمندر میں فائر کئے گئے اور دونوں میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ادھر امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں جب کہ دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے جارحانہ رویئے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ شمالی کوریا کے روڈونگ میزائل کی زیادہ سے زیادہ رینج ایک ہزار 300 کلو میٹر ہے جو جاپان کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔
شمالی کوریا نے عالمی پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس نے8 سوکلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
News ID 1862626
آپ کا تبصرہ